بنگلورو:15/نومبر (ایس او نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹکا ریاست کے لئے جناب مختار احمد کوتوال بحیثیت صدر اور جناب ظہیر الدین رائچور بطور سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع موجودہ صدر پروفیسر محمد نظام الدین بیدر نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئیٹا کی چار میعاد سال 2017سے 2020تک کے لئے مختار احمد کوتوال صدر اور ظہیر الدین رائچور سکریٹری کے طورپر متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔ آئیٹا کے مرکزی سکریٹری جناب انور خان نے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تو جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری برائے تعلیمات محترم سید تنویر احمد نے رہنمائی کی۔
ریاست کرناٹکا کو مختلف علاقائی سطح پر تقسیم کرتے ہوئے آئیٹا کو مستحکم کرنے کے لئے علاقائی سکریٹریز کو بھی نامزد کیا گیا۔ موظف ڈی ڈی پی آئی ایس این قاضی بیلگام ڈویزن ، ساگر رینج ای سی اؤ بشیر احمد کوڑ کو بنگلورو ڈویزن اور الطاف احمد امجد کو کلبرگی ڈویزن کے سکریٹریز کے طورپر نامزد کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی شوریٰ کے ممبران محمد رضامانوی، الطاف حسین مدے بہال ، محمد مبین اُلال موجود تھے۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے امیر حلقہ محترم اطہرا للہ شریف اور دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے نومنتخب آئیٹا کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں بہتر خدمات انجام دینے کی دعا کی ہے۔